جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

نیٹ فلکس نے اسکوبی ڈو میں حیران کن تبدیلی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس : دنیا بھر میں مقبول کارٹون کردار ’اسکوبی ڈو‘(Scooby-Doo) (کتا) 57 سال بعد اب اینی میٹڈ کے بجائے اپنی اصلی شکل میں سامنے آئے گا، نیٹ فلکس نے سیریز کا پہلا ٹیزر جاری کردیا۔

معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی نئی لائیو ایکشن سیریز ’اسکوبی ڈو، اوریجنز‘(
“Scooby-Doo: Origins”) کی پہلی جھلک جاری کردی، جس کے بعد مداحوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔

اس سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ 57 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مشہور کردار اسکوبی ڈو کو سی جی آئی یا اینی میشن کے بجائے ایک حقیقی گریٹ ڈین پپی کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔

Scooby Doo Origins

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری کیے گئے 21 سیکنڈ کے مختصر ٹیزر میں ایک ننھا گریٹ ڈین پپی کیمپ “روبی اسپیئرز” میں گھومتا پھرتا اور سونگھتا دکھائی دیتا ہے جہاں اس کی ملاقات نوجوان شیگی راجرز سے ہوتی ہے۔

شیگی کا کردار اداکار ٹینر ہیگن نبھا رہے ہیں، ویڈیو میں شیگی پپی کو گود میں اٹھاتا ہے اور دونوں کے درمیان خوبصورت دوستانہ لمحہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سوشل میڈیا پر ٹیزر سامنے آنے کے بعد شائقین نے اپنا بھرپور ردعمل دیا، کئی مداحوں نے ننھے اسکوبی کو “بہترین ریویل” قرار دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

یہ نئی سیریز 8 اقساط پر مشتمل ہوگی، کہانی کے مطابق کیمپ روبی اسپیئرز میں گرمیوں کی آخری چھٹیوں کے دوران شیگی اور ڈیفنی ایک پراسرار معاملے میں الجھ جاتے ہیں، جہاں ایک گمشدہ گریٹ ڈین پپی ممکنہ طور پر ایک ماورائی قتل کا واحد گواہ ہوتا ہے۔

بعد ازاں ویلمہ اور فریڈ بھی ان کے ساتھ شامل ہوجاتے ہیں اور یہ ٹیم ایک ایسے خوفناک راز کی کھوج میں نکلتی ہے جو ان سب کی زندگیوں کے پوشیدہ راز بے نقاب کرسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سیریز کی شوٹنگ اپریل 2026 میں امریکی شہر اٹلانٹا سے شروع ہوچکی ہے، جبکہ اسے 2027 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

Netflix Scooby-Doo -Action Reveal

ہدایت کاروں کے مطابق اس بار کہانی کا انداز روایتی مزاح سے ہٹ کر قدرے سنسنی خیز اور جذباتی ہوگا، جسے مقبول سیریز ’اسٹرینجر تھنگس‘ سے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ اسکوبی ڈو انتہائی مقبول امریکی اینیمیٹڈ میڈیا فرنچائز ہے جسے 1969 میں جو روبی اور کین اسپیئرز نے تخلیق کیا تھا۔

کارٹون ’اسکوبی ڈو ویئر آر یو؟‘ پہلی بار 1969 میں ٹی وی پر نشر ہوا تھا، جس کے بعد اب تک اس فرنچائز کے درجنوں اینیمیٹڈ شوز اور فلمیں بنائی جاچکی ہیں۔ تاہم یہ پہلا موقع ہوگا کہ اسکوبی ڈو کو ایک حقیقی کتے کے ذریعے لائیو ایکشن ٹی وی سیریز میں دکھایا جائے گا۔

نیٹ فلکس کی نئی اینی میٹڈ فلم نے تہلکہ مچا دیا، ویڈیو وائرل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں