تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نیٹ فلکس پاسورڈ شیئر کرنے والے صارفین ہوجائیں خبردار

مقبول ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین سے اضافی فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس کے سبسکرائبرز کی تعداد میں مسلسل کمی متوقع ہورہی ہے، جس کی بڑی وجہ کمپنی نے پاس ورڈ شیئرنگ کو قرار دیا تھا اور اس کو روکنے کے لیے چند ماہ قبل مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اگر کسی صارف نے اپنے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ کسی دوست یا جاننے والے کو استعمال کے لیے دیا تو جس کے نام پر اکاؤنٹ ہے اسی سے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔

اب اس حوالے سے نیٹ فلکس نے اقدامات کا اعلان کردیا ہے، جس کا آغاز پہلے مرحلے میں لاطینی امریکا کے 5 ممالک ارجنٹینا، ایل سیلواڈور، گوئٹے مالا، ہونڈراس اور ڈومینکن ریپبلک سے اگست میں شروع کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ دوسروں سے پاس ورڈ شیئر کرنے والوں سے کہا جائے گا کہ وہ ہر اضافی گھر پر فیس ادا کریں، کمپنی کو توقع ہے کہ اس طرح وہ نیٹ فلکس اکاؤنٹ شیئر کرنے والوں سے اضافی آمدنی حاصل کرسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس نے صارفین کو خوشخبری سنا دی

نیٹ فلکس کے مطابق اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ اس کی رہائش گاہ سے باہر مختلف مقامات پر 2 ہفتوں سے زیادہ استعمال ہوگا تو کمپنی کی جانب سے اضافی فیس ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس تبدیلی سے موبائل ڈیوائسز جیسے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس یا لیپ ٹاپ پر ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم استعمال کرنے والے متاثر نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس کا اطلاق تعطیلات منانے کے لیے شہر سے باہر جانے والے صارفین پر ہوگا۔

Comments

- Advertisement -