نیدرلینڈز نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈ کی جانب سے بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر 7 فروری سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کیلیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
نیدرلینڈ کے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کے حوالے سے آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔
Netherlands back their experienced core as they gear up for the #T20WorldCup
Read more ➡️ https://t.co/NlpMDzZACE pic.twitter.com/JejArBpsw2
— ICC (@ICC) January 12, 2026
کرکٹ نیدرلینڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسکواٹ ایڈورڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم کا پہلا میچ 7 فروری کو پاکستان سے ہوگا۔
اس سے قبل کرکٹ آئرلینڈ کی جانب سے بھی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
15 رکنی اسکواڈ کی قیادت پال اسٹرلنگ کریں گے، ٹیم کا اعلان ویڈیو کے ذریعے کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کے نام درج ہیں۔
کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق آئرلینڈ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے خلاف دبئی میں سیریز کھیلے گی۔
بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ پر رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا گیا!
آئرلینڈ اور اٹلی میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز 23 جنوری سے ہوگی جبکہ یو اے ای سے 2 میچز 29 اور 31 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


