پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کا شمار ملک کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔ لوگ انہیں ان کی قابلیت، ان کے پراجیکٹس کے انتخاب اور ان کی شخصیت کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔
لوگ اپنے پسندیدہ ستاروں کی زندگیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہمیشہ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں یا کیا کہہ رہے ہیں۔
صبا قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ میں محبت کرتی ہوں لیکن اپنی چیزوں کو نجی رکھنا چاہتی ہوں کیوں کہ ایک بار شادی کے اعلان کے بعد چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں: صبا قمر نے دپیکا کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ صبا قمر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس بار چیزوں کو پرائیویٹ رکھیں کیوں کہ نظرِ بد لگ سکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق ایک بار پھر تمام تر سوالوں پر اظہار خیال کیا تھا۔ انسٹا گرام پر سوال جواب سیشن میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے تھے۔
صبا قمر نے شادی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ”جب صحیح وقت آئے گا تو میں شادی کر لوں گی۔“
ایک مداح نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی کی تھی۔ مداح نے کہا تھا کہ آپ 50 برس کی بھی ہو جائیں تو میں آپ سے شادی کرنے پر راضی ہوں۔ صبا قمر نے پیشکش کو مداح کی ذرہ نوازی قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔