منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

عثمان مختار کی اہلیہ کس اداکارہ کی ہمشکل؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار گزشتہ روز زنیرا انعام کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اداکار عثمان مختار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خبر اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میں نے زنیرا انعام سے ایک مختصر اور سادہ تقریب میں شادی کرلی، میری شادی 2 اپریل کو طے تھی تاہم کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آج ہی تقریب کا انعقاد کیا۔

عثمان مختار کی شادی کی خبرمنظرعام پر آتے ہی ان کے لیے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا تاہم مداح ان کی اہلیہ کی تصاویر میں ان کی اداکارہ کبریٰ خان سے مماثلت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

مداحوں کا ماننا ہے کہ زنیرا اداکارہ کبریٰ خان کی ہمشکل ہیں، عثمان مختار کے مداحوں کی بڑی تعداد کمنٹس میں کہتی دکھائی دے رہی ہے کہ انہیں پہلی نظر میں ایسا لگا جیسے زنیرا، کبریٰ خان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں