پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

ایشوریا رائے تنقید کی زد میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے پر مداحوں نے سخت تنقید کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے 2022 کے لیے ‘امیر ترین بالی ووڈ اداکاروں’ کی خواتین کی فہرست میں سرفہرست ہیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 100 ملین ڈالر ہے۔

ایک غیر ملکی اشاعت کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور مس ورلڈ، ایشوریا رائے تمام بالی ووڈ خوبصورتیوں میں سب سے امیر ہیں، جو پریانکا چوپڑا، کرینہ کپور خان، انوشکا شرما، اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ٹاپ 5 کی فہرست میں شریک ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

- Advertisement -

1994 میں ‘مس ورلڈ’ مقابلہ جیتنے کے بعد ایشوریا کا فلمی کیریئر کافی نتیجہ خیز رہا حالانکہ وہ اب فلموں میں زیادہ سرگرم نہیں ہے۔

ایشوریا رائے ایک دہائی سے زائد عرصے تک ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی سفیر بھی رہ چکی ہیں اور ان کے اثاثوں مالیت کئی ملین ڈالر ہے۔

لیکن مداحوں نے اس فہرست کے نشر ہوتے ہی اداکارہ پر تنقید کی اور انہیں ’ٹیکس چور‘ قرار دیا۔

Aishwarya Rai Bachchan Trolled

ایک شخص نے لکھا کہ ’اگر ٹیکس نہیں بھریں گی اور اس میں فراڈ کریں گی تو امیر ہی مانی جائیں گی۔‘ ایک صارف نے لکھا کہ ان کا نام پاناما پیپرز میں بھی سرفہرست تھا۔

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’اپنے سسر جی امیتابھ بچن سے پیسہ لیا ہوگا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں