جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

پاکستان میں افغان دہشت گردوں کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں افغان دہشت گردوں کا نیٹ ورک بےنقاب ہوگیا، رواں سال چوبیس میں سے چودہ خودکش حملے افغان دہشت گردوں نے کیے، کالعدم ٹی ٹی پی کو بھی افغان دہشت گردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے افغان دہشتگردوں کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، پاک سرزمین پر ایک عرصے سے افغان باشندے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور کالعدم ٹی ٹی پی جیسے دہشت گرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل رہی۔

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان دہشتگردوں کے گرد شکنجہ کس لیا ہے ، اعدادو شمار کے مطابق پچھلے چندماہ کے دوران ہونے والے چوبیس خودکش حملہ آوروں میں سے چودہ حملہ آور افغان تھے۔

تیس جنوری پولیس لائنز پشاور پر خودکش حملہ کرنیوالے کا تعلق افغانستان سے تھا ، بارہ مئی کومسلم باغ میں دہشتگرد حملےمیں تحریک طالبان افغانستان کے پانچ دہشتگرد ملوث تھے۔

اسی طرح بارہ جولائی کو ژوب کینٹ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ وار میں پانچ میں سے تین دہشت گرد افغانی تھے جبکہ انتیس ستمبرکوہنگومیں خودکش حملہ آوروں کاتعلق بھی افغانستان سے تھا۔

پاک فوج اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے افغان دہشتگردوں کیخلاف مؤثر حکمت عملی پرعملدرآمد شروع کرچکے ہیں اور عالمی برادری کو چاہئے کہ افغان دہشتگردوں کی سرگرمیوں کوروکنے میں پاکستان کی مدد کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں