The news is by your side.

Advertisement

منشیات کے اسمگلرز نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو استعمال کرنا شروع کردیا

کراچی: منشیات کے اسمگلرز نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو استعمال کرنا شروع کردیا ، گرفتار اسمگلر نے بتایا کہ بلوچستان سے منشیات کراچی پہنچائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے سندھ منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا، جیکب آباد سے گرفتارملزمان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ منشیات کے اسمگلرز نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو استعمال کرناشروع کردیا۔

گرفتار اسمگلر دانیال نے بتایا کہ بلوچستان سےمنشیات کراچی پہنچائی جاتی ہے اور خلجی نامی منشیات کا اسمگلر پارٹیاں بھی کراتا ہے، پارٹیوں میں بااثرافراد اوراعلیٰ سرکاری افسر بھی مدعو ہوتے ہیں۔

اسمگلر کا کہنا ہے کہ لگژری گاڑیاں منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہوتی ہیں، ایک کھیپ پہنچانےکےلاکھوں روپے ملتےہیں ، منشیات کی کھیپ گلستان جوہرمیں پہنچانی تھی۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ بلوچستان سےجیکب آبادتک چوکیوں پراہلکاررشوت وصول کرتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں