منگل, جون 9, 2026
اشتہار

پیٹرول بچانے کے لیے سرکاری دفاتر کے لیے نئی پالیسی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : پیٹرول بچانے کے لیے سرکاری دفاترمیں ہفتے میں 4 دن کام کرنے کا نیا معمول نافذ کردیا گیا، تاہم مخصوص دنوں میں دفاتر بند رکھے جائیں گے۔

حکومتِ بلوچستان نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور پیٹرولیم مصنوعات کے بحران پر قابو پانے کے لیے صوبے بھر میں جامع کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کر دیا۔

صوبائی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سرکاری دفاتر کے معمولات میں انقلابی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

حکومتی فیصلے کے تحت اب سرکاری دفاتر ہفتے میں صرف 4 دن کام کریں گے، جبکہ مخصوص دنوں میں دفاتر مکمل طور پر بند رکھے جائیں گے۔

اس کے علاوہ دفاتر میں رش کم کرنے اور ایندھن بچانے کے لیے 50 فیصد سرکاری عملہ باری باری کی بنیاد پر گھر سے کام کرے گا۔

Gold Rates Today in Pakistan

صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اجلاسوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے جبکہ سفری اخراجات اور پیٹرول کے ضیاع کو روکنے کے لیے افسران کے ‘فزیکلی’ اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سیمینارز، ورکشاپس اور ٹریننگ پروگرامز صرف پیشگی اجازت کے بعد ہی منعقد کیے جا سکیں گے اور ان کے لیے نجی ہوٹلوں کے بجائے صرف سرکاری عمارتوں کا استعمال کیا جائے گا۔

ان تمام اقدامات کا مقصد صوبائی خزانے پر بوجھ کم کرنا اور پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں واضح کمی لانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں