The news is by your side.

Advertisement

شہر قائد میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 84 نئے کیسز سامنے آگئے

کراچی : شہر قائد میں 24 گھنٹےکے دوران کوروناکے مزید 84 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ کوروناوائرس سے ایک اورشخص جان کی بازی ہارگیا اور ہلاکتوں کی تعداد20 ہوگئی‌۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں24 گھنٹےکےدوران کوروناکے مزید 84 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کوروناوائرس کےمریضوں کی 716 تعداد ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کوروناوائرس سےایک اورشخص جان کی بازی ہارگیا اور کوروناسےہلاکتوں کی تعداد20ہوگئی جبکہ سندھ میں کوروناسےاموات کی تعداد22 ہوگئی، کوروناسےجاں بحق20 افرادکاتعلق کراچی اور2کا حیدرآبادسےتھا۔

محکمہ صحت نے کہا کہ کراچی میں کوروناکے 584 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کراچی میں کوروناسےصحتیاب مریضوں کی تعداد 112 اور مجموعی طور پر سندھ میں کوروناوائرس کے358مریض صحتیاب ہوچکےہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد اور سجاول میں بھی کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹےکےدوران سندھ میں مزید9کوروناکےمریض صحتیاب ہوئے، سندھ میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد1214 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کوروناکے834 مریض زیرعلاج ہیں، سندھ میں868 کوروناکےمریض رابطوں سےمتاثرہوئے، سندھ میں اب تک 12209کورونا کے ٹیسٹ کئے جا چکےہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں