ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر کا کے ایم سی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد کے نئے ایڈمنسٹریٹر نے کے ایم سی کے معاملات سدھارنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، اب افسران و ملازمین چھٹی کے دن بھی کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی میں اب ہفتہ وار تعطیل میں بھی کام ہوگا، عوامی مسائل کے حل کیلئے دفتر چھٹی کے روز بھی کھلے گا۔

اس سلسلے میں باقاعدہ سرکلر جاری کردیا گیا ہے اور نئے آنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی جانب سے بھی خصوصی احکامات جاری کردیئے گئے۔

جاری کیے جانے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کے تمام فیلڈ دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

سرکلر کے مطابق محکمے کے تمام ڈائریکٹرز،ڈپٹی ڈائریکٹرز، فیلڈ اسٹاف ہفتہ اور اتوار کو بھی دفتر آئیں گے، مذکورہ سرکلر سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی نے جاری کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں