اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

پی آئی اے کے لئے 16 نئے طیاروں کی خریداری میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: پی آئی اے کے لئے 16 نئے طیاروں کی خریداری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بوئنگ کمپنی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جس میں طیاروں کی خریداری پر بات کی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ کے ہمراہ پی آئی اے کی نئی مینجمنٹ کا وفد بھی شامل تھا جنہوں نے بوئنگ گلوبل کے صدر برینڈن نیلسن سے ملاقات کی۔

پی آئی اے کےلئے 16 نئے طیاروں کی خریداری میں اہم پیشرفت کے طور پر خریداری کے بہترین آپشنز پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں بہترین ڈیل کو جلد از جلدحتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے نئے طیاروں کی جلد خریداری کے لئے تعاون کی یقین دہانی پربوئنگ گلوبل کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نےطیارہ سازی کی صنعت میں بوئنگ کمپنی کے کلیدی کردار کو سراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں