تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

نئی ایپ کا افتتاح کردیا گیا

لاہور: وزیر آئی ٹی(انفارمیشن ٹیکنالوجی) پنجاب یاسر ہمایوں نے لاہور چیمبر آف کامرس میں نئی ایپ کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اس نئی ایپلکیشن کے ذریعے لاہور چیمبر آف کامرس کا تمام ڈیٹا اور سرگرمیاں اینڈرائیڈ پر دستیاب ہوں گی، صوبائی وزیر یاسر ہمایوں نے ایپ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا لاہور چیمبر کا احسن اقدام ہے۔

وزیرآئی ٹی نے مزید کہا کہ چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے لیے کام کرے، صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مذکورہ ایپ اینڈرائیڈ فون پر ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی۔ اس نئی سہولت کے ذریعے چیمبر آف کامرس لاہور میں شعبے کی آن لائن سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -