تازہ ترین

ٹک ٹاک کی طرح نئی ایپلی کیشن

مختصر ویڈیوز کے شوقین افراد کے لیے خوشی خبری ہے کہ ٹک ٹاک کی طرح نئی ایپلی کیشن متعارف کروائی ‏جارہی ہے۔

روس میں ٹک ٹاک طرز کی ایپلی کیشن کی تیاری جاری ہے اور بیٹا ورژن کے ذریعے تجرباتی بنیادوں پر کچھ افراد ‏اسے استعمال بھی کر رہے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کو ‏yappy ‎‏ کا نام دیا گیا ہے جو مختصر ویڈیو کے ساتھ ساتھ لائیو کی سہولت بھی فراہم کرے ‏گی۔

یہ ایپ 14 سے 34 سال کے افراد میں زیادہ مقبول ہونے کا امکان ہے اور اس میں صارفین کے لیے زبردست فیچرز ‏مہیا کیے جائیں گے۔

ابتدائی طور پر اس ایپ کو تجرباتی مراحل سے گزارا جا رہا ہے جس کے لیے صارفین کو بیٹا ورژن فراہم کیا گیا ہے ‏جو اپنے تجربات سے کمپنی کو آگاہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -