کراچی : ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان کو ایڈیشنل آئی جی سندھ مقرر کردیا گیا ہے جب کہ عامر فاروقی کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ڈاکٹرآفتاب احمدپٹھان کوایڈیشنل آئی جی سندھ، ڈاکٹر ولی اللہ دل کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ، اقبال دارا کو ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ، مظہرنواز شیخ کو ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس اینڈ ٹرینگ اور عامرفاروقی کوڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کردیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ،76افراد شہید، 250 زخمی
سیہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر میں خود کش دھماکے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے انتظامی عہدوں اور محکمہ پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ پولیس میں حالیہ ہونے والی تقرریاں اور تبادلے پولیس محکمے کی کارکردگی کو مزید موثر اور بہتر بنانے کے لیےکی گئی ہیں۔