تازہ ترین

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے مدرسے کے مہتمم نے ان کی بچپن کی یادیں تازہ کردیں۔

راولپنڈی : نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے مدرسے کے مہتمم نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر نے بچپن میں ہی حفظ قرآن کرلیا تھا، مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں بیٹھ کردہرائی کی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر کے حفظ کے استاد حافظ خلیل کے بیٹے حافظ نسیم نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے بچپن میں ہی قرآن خفظ کرلیا تھا اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں بیٹھ کردہرائی کی۔

حافظ نسیم کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے ان کے والد سے تین سال میں قرآن حافظ کیا، ان کے والد نے تینوں بیٹوں کو حفظ قرآن کرایا۔

انھوں نے کہا کہ جنرل عاصم کے کئی چچا زاد بھی حافظ قرآن ہیں، ڈھیری حسن آباد میں یہ حفاظ کا خاندان کہلاتا ہے، جنرل عاصم ہمیشہ سے شفیق طبیعت کے حامل ہیں۔

خیال رہے جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی کمانڈ سنبھال لی اور سترویں آرمی چیف بن گئے، کمانڈ تبدیلی کی پروقار تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کمان کی علامت ’ملاکا اسٹک‘ نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو سونپی۔

Comments

- Advertisement -