پیر, جون 15, 2026
اشتہار

عید سے قبل حکومت کا عوام کے لیے بڑا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور (14 مئی 2026): حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جدید سہولتوں سے آراستہ عوام ایکسپریس کا عیدالاضحیٰ سے قبل افتتاح کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹرین کا باقاعدہ افتتاح 24 مئی کو کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ عید سے قبل عوام ایکسپریس کو مکمل اپ گریڈ کر کے مسافروں کیلیے پیش کیا جائے گا۔ یہ ٹرین مسافروں کو تیز، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرے گی اور کم وقت میں کراچی پہنچے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہمارا وژن ہے۔ ریلوے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے میں بہتری اور مسافروں کی سہولت اولین ترجیح ہے، ہر بڑے شہر سے ایک پرائم ٹرین چلائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں