site
stats
عالمی خبریں

بھارت: آپریشن تھیڑ میں ڈاکٹرز کی لڑائی نومولود کی جان لے گئی

نئی دہلی: بھارت کے شہر جودھ پور کے اسپتال میں آپریشن کے دوران ڈاکٹرز آپس میں لڑ پڑے جس کی وجہ سے نومولود کی قیمتی جان چلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارت کے شہر جودھ پور کے اسپتال میں انیتا نامی خاتون کو  ایمرجنسی میں لایا گیا، بگڑتی حالت کو دیکھتے ہوئے  طبی ماہرین نے خاتون کو فوری طور پر آپریشن کروانے کی تجویز دی۔

آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کے درمیان آپس میں تلخ کلامی ہوئی اور پھر وہ مریضہ کو چھوڑ کر آپس میں لڑ پڑے جس کے باعث نومولود کی موت واقعے ہوئی، تمام تر واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی۔

پڑھیں: آپریشن کے دوران سیلفی لینے پر ڈاکٹر سمیت عملہ معطل

انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ حرکت میں آئی اور اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ابتدائی مرحلے میں آپریشن تھیڑ میں موجود ڈاکٹرز اور اسٹاف کے بیان قلم بلند کیے۔

متاثرین کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس پر عدالت نے اسپتال انتظامیہ کو نومولود بچی کی موت کی وجہ بتانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

دوسری جانب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، ڈاکٹرز نے حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر آپریشن کروانے کی تجویز دی۔

مزید پڑھیں: آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر اور نرس کی ہاتھا پائی

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی کی موت آکسیجن کی کمی کے باعث پیش آئی، دورانِ آپریشن ڈاکٹرز نے مریضہ اور بچی کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر نومولود زندگی کی بازی ہار گئی۔


 اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top