The news is by your side.

Advertisement

’میں نے پہلے کبھی ان سے اچھی تصاویر نہیں کھینچی‘

نومولود بچوں کی تصاویر بنوانا بہت مشکل کام ہے کیونکہ سنبھالنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے مگر ایک ایسی بچی بھی سامنے آئی جو پیدائشی طور پر تصاویر بنوانے کی شوقین ہے۔

انٹرنیٹ پر نومولود بچی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہوئیں جس میں اُس کے مختلف اندازوں نے صارفین کے دل جیت لیے اور لوگ بھی اُس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اوہیو سے تعلق رکھنے والی لونا موسیٰ کی تصاویر پیدائش سے ایک ہفتے بعد کی ہیں کیونکہ والدین کی خواہش تھی کہ وہ اپنی شہزادی کا باقاعدہ فوٹو شوٹ کروائیں۔

فوٹو گرافر جسٹن تھوہی نے اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے آج تک جتنے بچوں کی تصاویر بنائیں اُن میں سے لونا نے بہت زیادہ متاثر کیا، کیونکہ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جیسے وہ ہر بات کو سمجھ رہی ہے‘۔

جسٹن نے لکھا کہ ’لونا کے والدین نے بتایا کہ اس کا چہرہ پیدائشی طور پر ایسا ہی ہے، مگر مجھے یہ بہت پسند آیا‘۔

فوٹو گرافر نے بچی کے چہرے کے تاثرات کو بہترین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اس سے اچھی تصویر آج تک نہیں بنائی، یہ دنیا کی سب سے اچھی اور خوبصورت بچی ہے‘۔

View this post on Instagram

She’s got this staring game on point!

A post shared by Justine Tuhy Photography (@justinetuhyphoto) on

لونا کے والد کرسٹن موسیٰ کا کہنا تھا کہ ’میری بیٹی کو شاید بچپن سے ہی معلوم ہے فوٹو گرافی کیا ہوتی ہے یا پھر یہ غیر متاثر کن شخصیت کی حامل ہے‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں