تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

نومولود بچی پیدا ہوتے ہی چلنا شروع

عموماً نو مولود بچوں کو چلنے کے لیے نو سے بارہ ماہ درکار ہوتے ہیں لیکن آج کل انٹرنیٹ پر ایک ایسی بچی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے پیدا ہوتے ہی چلنا شروع کردیا تھا۔

یہ حیرت انگیز واقعہ برازیل کے ایک میٹرنٹی اسپتال میں پیش آیا جب نرس نومولود بچی کو نہلانے کی کوشش کررہی تھی‘ فیس بک پر اس ویڈیو نے کہرام مچا رکھا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 69 ملین افراد دیکھ چکے ہیں اور اس ہفتے آن لائن سب سے زیادہ موضوعِ گفتگو بننے والا سوشل میڈیا ایونٹ یہی ویڈیو ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عموماً نومولود بچے ایک سال کی عمر میں چلنا شروع کرتے ہیں اور اس کے لیے وہ آٹھ یا نو ماہ کی عمر سے کوشش شروع کرتے ہیں تاہم ویڈیو میں دکھائی جانے والے بچی واضح طور پر چلنے کے لیے کوشش کرتی نظر آرہی ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -