The news is by your side.

Advertisement

کراچی : قیوم آباد میں ویلفیئراسپتال سے نومولود اغوا

پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ ویلفیئر اسپتال میں ایسا واقعہ افسوسناک ہے، ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں

کراچی : شہر قائد میں ویلفیئر اسپتال سے نومولود بچہ اغواء ہوگیا، ورثا نے واقعے کی ایف آئی آر درج کروانے کےلیے کورنگی تھانے میں درخواست جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قیوم آباد میں واقع ویلفیئر اسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر بھی حرکت میں آگئے ہیں۔

ورثا نے پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے ہمراہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمے کی درخواست جمع کرائی جس میں اسپتال انتظامیہ اور انچارج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ورثا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے ڈلیوری سے پہلے دو بچوں کا بتایا تھا تاہم ڈلیوری کے بعد عملے نے ایک بچہ حوالے کیا۔

تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ ویلفیئر اسپتال میں اس طرح کا واقعہ پیش آنا افسوسناک ہے، ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو بار بار کہنے پر بھی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں