منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

کرونا میں مبتلا نومولود سے متعلق اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پمز اسپتال میں کرونا پازیٹو نومولود سے متعلق اچھی خبر آ گئی، پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ صحت یاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے اسپتال پمز میں زیر علاج کرونا میں مبتلا نومولود صحت یاب ہو گیا ہے، اسپتال میں بچہ ایک ہفتے سے زائد زیر علاج رہا۔

پمز اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب کرونا سے صحت یاب نومولود کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے، نومولود کی ماں کرونا کی مریضہ تھی، جن سے کرونا وائرس بچے کو منتقل ہو گیا تھا۔

پمز اسپتال کے مطابق نومولود کو چند روز تک آئی سی یو میں رکھا گیا تھا، کڑی نگرانی میں اب بچہ پوری طرح صحت یاب ہو چکا ہے۔

دوسری طرف چلڈرن اسپتال میں ڈیڑھ سالہ کرونا میں مبتلا بچی بھی زیر علاج ہے، پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ کرونا میں مبتلا ڈیڑھ سالہ بچی معذوری کا شکار ہے۔

نومولود میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

اسپتال ذرائع کے مطابق پمز میں تاحال 20 بچوں میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ اب تک کرونا انفیکشن سے ایک نومولود کی موت واقع ہوئی ہے، کرونا سے جاں بحق نومولود پیدائش کے وقت جاں بر نہیں ہو سکا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وبا نے تیسری لہر کے دوران تشویش ناک صورت اختیار کر لی ہے، اور 10 سال تک کے 5497 بچے کرونا مثبت ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں