The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے مزید 278 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مہلک وائرس کا ایک مریض انتقال کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق تازہ اعدادوشمار میں بتایا ہے کہ سندھ میں 24گھنٹے کے دوران278نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 114 ہوچکی ہے، آج کرونا کے مزید 186مریض صحتیاب ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اب تک136840کرونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج کرونا سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا، جس کے بعد صوبے میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2599 ہوگئی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز رپورٹ

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 707 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 3 مریض جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 739 ہوگئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں