The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں کرونا کے نئے کیسز سامنے آگئے

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے نئے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے دوران حالیہ دنوں بلوچستان میں بھی کرونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کروناوائرس کے نئے 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں کروناوائرس سےجاں بحق مریضوں کی تعداد 156 ہے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں کے علاوہ تعلیمی اداروں سے کرونا کے مزید 2کیسز سامنے آئے۔ صوبائی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

کرونا کی دوسری لہر، سخت فیصلوں کا اشارہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنے تازہ اعدادوشمار میں بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 128 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید انیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 160 ہو گئی ہے، جب کہ 1 ہزار 379 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں