تازہ ترین

پاکستان میں‌ پولیو کے مزید کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں پولیو کے مزیددو نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

وزارتِ قومی صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان سے دو نئے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ کے ضلع خیرپور کی یوسی احمد پور میں چودہ ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

بلوچستان کے ضلع پشین کی یوسی بازار کونہ میں آٹھ ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہوا۔ دو نئے کیسز سامنے آنے کے بعد  رواں برس ملک بھر میں سامنے آنے والے پولیوکیسزکی کل تعداد 41 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: ملک میں ایک روز میں 2 نئے پولیو کیسز سامنے آگئے

فیلڈ سپروائزر میڈیکل افسران کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کو انسداد پولیو قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں برس ملک بھر میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 41 ہوچکی۔ پولیو کے حوالے سے سال 2019 پاکستان کے لیے بدترین رہا تھا جب ملک بھر میں 146 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے، پولیو کی یہ شرح سنہ 2014 کے بعد بلند ترین تھی کیونکہ اس سے قبل 2014 میں پولیو وائرس کے 306 کیسز سامنے آئے تھے اور یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔

سنہ 2015 میں ملک میں 54، 2016 میں 20، 2017 میں سب سے کم صرف 8 اور سنہ 2018 میں 12 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کا عمران خان کو خط

اس تمام عرصے میں پولیو کیسز کی سب سے زیادہ شرح صوبہ خیبر پختونخواہ میں دیکھی گئی۔ صوبہ سندھ بدقسمتی سے اس حوالے سے دوسرے نمبر پر رہا۔ گزشتہ برس کے مجموعی 146 پولیو کیسز میں سے صرف خیبر پختونخواہ میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 92 تھی، 30 کیسز سندھ میں اور بلوچستان اور پنجاب میں 12، 12 کیسز سامنے آئے تھے۔

Comments

- Advertisement -