تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

امریکا: سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

واشنگٹن: امریکا میں سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ ’جینا ہیسپل‘ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبارک باد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے دار الحکومت واشنگٹن میں واقع سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹر میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پامپیو بھی موجود رہے جہاں سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ نے حلف اٹھایا۔

حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کی خاتون سربراہ ’جینا ہیسپل‘ نے کہا کہ ہم نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے، امریکا اور اس کے شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ملک کے لیے اپنے پیشہ ورانہ خدمات بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔


جینا ہیسپل امریکی خفیہ ایجنسی کی پہلی خاتون سربراہ مقرر


جینا ہیسپل نے تقریب میں موجود دیگر سی آئی اے کے عہدے داروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں، ہر قسم کے جیلنجز کا سامنا کرسکتے ہیں، خطے کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر تقريب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس عہدے کے ليے امریکا میں جينا ہیسپل سے زيادہ اہل کوئی نہيں، ہیسپل واضح کر چکی ہيں کہ وہ زيادہ اہلکاروں کو فيلڈ ميں بھيجنے اور اتحادی ممالک کے ساتھ انٹيليجنس روابط بڑھانے کی حامی ہيں۔

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہی کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹرجینا ہیسپل کو نامزد کیا تھا۔


امریکی خفیہ ایجنسی کی سربراہی کے لیے پہلی بار خاتون نامزد


واضح رہے کہ جینا ہیسپل گزشتہ 30 برس سے سی آئی اے سے وابستہ ہیں۔ 61 سالہ جینا ہیسپل کا بیرون ملک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی اسٹیشن چیف رہ چکی ہیں، علاوہ ازیں جینا ہیسپل نیشنل کلینڈ یسٹائن سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور نیشنل کلینڈیسٹائن سروس کے داٹریکٹر کی چیف آف اسٹاف کے عہدے کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی میں بھی اہم پوزیشنزپرکام کرچکی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -