ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

سندھ کے نئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ہم شکل نے لوگوں کو حیران کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ : سندھ کے نئے وزیراعلٰی کے ہم شکل نے لوگوں کو حیران کردیا، عرفان کاظمی شکل وصورت اور قد و قامت میں ہو بہو مراد علی شاہ ہیں۔

تفصیلات کے سیالکوٹ کے عوام نو منتخب سی ایم سندھ مراد علی شاہ کو اپنے درمیان پاکر حیران رہ گئے لیکن حیران نہ ہوں یہ سندھ کے نومنتخب وزیراعلی مراد علی شاہ نہیں بلکہ ان کے ہم شکل سیالکوٹ کے رہائشی عرفان کاظمی ہیں۔

مرادعلی شاہ کے کم و بیش ہو بہو چہرے کے باعث عرفان علی کی دھوم مچی ہوئی ہے، وزیراعلی منتخب ہونے کے بعد مراد علی شاہ تو سندھ مہم میں مصروف ہیں لیکن عرفان علی کاظمی کو بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز سے مراد علی شاہ کے ہم شکل عرفان علی نے کہا کہ جب سے مراد علی شاہ وزیر اعلی بنے ہیں ،تو انکے ہم شکل ہونے کے باعث لوگ مبارک بادیں دے رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی چرچے ہورہے ہیں، لوگ آکر سیلفیاں بنا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں