تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہو رہا ہے

کراچی : سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہورہا ہے، ایم کیو ایم ووٹنگ میں حصہ نہیں لے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے نیا وزیر اعلیٰ کون ہوگا، انتخاب آج ہورہا ہے، وزیراعلٰی کی دوڑ میں چار امیدوار میدان میں ہیں، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ سمیت جام مہتاب ڈہر اور سکندر میندرو کے علاوہ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3بجے منعقد ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کریں گے ۔

وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ اور تحریک انصاف کے امیدوار خرم شیرزمان کے درمیان مقابلہ ہوگا، پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی تعداد  91ہے جبکہ تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں 3ارکان ہیں ۔

مراد علی شاہ کے کورنگ امیدواروں کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے جام مہتاب اور سکندر میندرو نامزدگی فارم واپس لے سکتے ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ کیلئے جمعہ کو ہونیوالی ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں : حمایت کریں یا مخالفت تباہی سندھ کا مقدر ہے، خواجہ اظہار الحسن

توقع ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ وزیراعلیٰ منتخب ہوجائیں گے، جس کے بعد وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی، جہاں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔

گزشتہ روز اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کا اعلان کیا، اس سے قبل  پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ اور تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے کاغذات نامزدگی جمع بھی کرائیں تھے۔

مزید پڑھیں :   سندھ میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری

 

 

Comments

- Advertisement -