نئے شناختی کارڈ کے فارم میں نیا کالم شامل -
The news is by your side.

Advertisement

نئے شناختی کارڈ کے فارم میں نیا کالم شامل

اسلام آباد: نادرا نے نئے شناختی کارڈ کے فارم میں نیا کالم شامل کردیا جس کے تحت شہری اپنے ووٹ کا اندراج عارضی یا مستقل پتے پر کروا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ کا نیا طریقہ کار وضع کر دیا۔ اب ووٹر اپنے عارضی یا مستقل پتے پر ووٹ کا اندارج کروا سکیں گے۔

چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا نے اسلام آباد نادرا سروس سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار کریں گے۔ ایسے انتخابات کروائیں گے جس پر اعتراض نہ ہو۔

دوسری جانب چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابی سسٹم بہتر بنا رہے ہیں، ووٹر اپنی مرضی کے پتے پر ووٹ کا اندراج کروا سکیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں