جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

نئی کرونا قسم: برطانوی حکومت نے درجنوں ممالک پر سخت پابندیاں‌ عائد کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : کرونا کی نئی قسم کا پھیلاو روکنے کےلیے برطانوی حکومت نے بیرون ممالک سے آنے والوں کو 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے مہلک وبا کرونا وائرس کی نئی قسم کا پھیلاو روکنے کےلیے مزید سخت پابندیاں عائد کردیں۔

برطانوی حکومت نے بیرون ممالک سے آنے والوں کو 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا اور ہوٹل کے کمروں کے باہر سیکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز یقینی بنائیں گے کہ مسافر ہوٹل سے باہر نہ نکل سکیں گے۔

برطانوی حکومت کے مطابق حکم نامے کا اطلاق 15 فروری کے بعد ریڈ لسٹ ممالک سے آنے والوں پر ہوگا، ریڈ لسٹ میں 30 ممالک شامل ہیں۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کے قریبی ہوٹلوں کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

برطانوی حکومت کے مطابق حکم نامے پر 31 مارچ کو نظر ثانی کی جائے گی، دوسری جانب اپوزیشن نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل کوارنٹین کا فیصلہ بہت تاخیر سے کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں