تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 177 مزید ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 6 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 380 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 42 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ صوبے میں 14 ہزار 556 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 12 ہزار 836 مریض گھروں میں اور 793 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں، صوبے کے 699 نئے کیسز میں سے 559 کراچی کے ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آج 755 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے، عوام سے اپیل ہے احتیاطی تدابیر اپنائیں، آپ کا تعاون کرونا وائرس سے نجات کا ضامن ہے۔

Comments

- Advertisement -