تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

کورونا وائرس؛ ترکی میں نئی پابندیاں عائد

انقرہ: ترکی میں کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر مہلک وبا سے بچاؤ کے لیے مزید پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

حکومت نے دارالحکومت انقرہ میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات، میٹگنز اور مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

گورنریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے جہاں دیگر پابندیاں مزید سخت کی گئی ہیں وہیں عوامی مقامات پر فیس ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزیر صحت نے خبردار کیا تھا کہ انقرہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئی تو مہلک وبا سے متاثرین کی تعداد میں بے قابو ہو جائے گی۔

ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 5 ہزار 150 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا سے متاثرہ 1 لاکھ 75 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، کورونا کے مجموعی مریضوں میں سے ایک لاکھ 5 ہزار افراد کو اسپتالوں میں زیر علاج رکھا گیا جس میں سے 93 فیصد مریضوں کو صحتیاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -