تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب سے اچھی خبر!

ریاض: سعودی حکومت کی مؤثر پالیسی اور مضبوط حکمت عملی کے تحت عالمی وبا پر کنٹرول برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں یومیہ کیسز کی تعداد پچاس سے کم رپورٹ ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی یہی صورت حال رہی اور صرف 46 کورونا مریض رپورٹ ہوئے۔

مملکت کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 3 کورونا مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔

سعودی عرب میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 111 ریکارڈ کی گئی اور اب تک 8773 مریض زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 مرض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کووڈ19 کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 149 ہوگئی۔

کورونا کے فعال کیسز میں سے 79 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -