تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کورونا وائرس: سعودی عرب کیلئے نئی مشکل؟

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر کووڈ 19 کے پچاس سے کم کیسز رپورٹ ہورہے تھے لیکن گزشتہ روز کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 65 ریکارڈ کی گئی۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 65 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

New COVID-19 cases in Kingdom sees a slight jump

نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سعودی عرب میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 368 ہوگئی اور اب تک وبا سے 8782 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں اڑتیس مریض مہلک وائرس سے صحت یاب ہوئے، اب تک 5 لاکھ 37 ہزار 376 مریض عالمی کورونا وبا کو شکست دی ہے۔

کورونا وائرس کے فعال کیسز میں سے 70 کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -