منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

سعودی حکام کی کوششیں رنگ لے آئیں!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت کو کورونا کے خلاف بہترین کاوشوں اور اقدامات کے ثمرات ملنے لگے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر موجود ہے۔ گزشتہ روز بھی وبا کے صرف 50 مریض رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند دنوں سے یومیہ کیسز 100 سے کم ہی رپورٹ ہورہے ہیں۔ محکمہ صحت کا اپنے اعدادوشمار میں کہنا ہے کہ گزشتہ روز 5 مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔

New COVID-19 cases in Saudi Arabia dip to 50-mark

کووڈ 19 سے اب تک متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 035 ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر اموات 8709 ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ روز 53 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

مملکت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 79 ہوگئی ہے۔

سعودی شہر البھا اور دارالحکومت ریاض میں سب سے زیادہ نئے کیسز منظر عام پر آئے۔ سعودی عرب میں فعال کیسز میں سے 227 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں