تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

سعودی عرب سے بہت اچھی خبر

ریاض: سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 40 سے بھی کم ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مملکت میں کوروناوائرس کے صرف 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

سعودی عرب میں نئے چھتیس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی طور پر وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 797 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک کووڈ19 سے مرنے والوں تعداد 8755 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ36 ہزار 817 ریکارڈ کی گئی۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز تھوڑے رہ گئے جن میں سے 113 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث ملک میں وبا پر قابو پایا گیا، مختلف صوبوں، ریجنوں اور شہروں میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -