تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب سے پھر اچھی خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی کورونا وائرس کے کیسز کم رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں عالمی کورونا وبا پر کنٹرول برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا کے صرف 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کی موت ہوئی۔

سعودی محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا کے انچاس نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کووڈ19 سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 48 ہزار 760 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ مملکت میں اب تک وبا سے 8799 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 37 مریضوں نے وبا کو شکست دی جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 690 ہوگئی۔

سعودی عرب میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 54 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -