تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سعودی عرب: بہت جلد بڑی خوش خبری کا اعلان متوقع!

ریاض: سعودی عرب سے بہت جلد کورونا وبا کے مکمل خاتمے کی امید جاگ اٹھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مملکت میں کوروناوائرس اب تقریباً خاتمے کے قریب پہنچ چکا ہے، وبائی کیسز کی یومیہ تعداد 100 سے بھی کم ہوگئے جس کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے کہ بہت جلد وبا کے مکمل خاتمے کا اعلان متوقع ہے۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ روز کورونا کے صرف 80 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 کورونا مریضوں کی اموات ریکارڈ کی گئیں۔

مملکت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 992 ہوگئی۔ اب تک 8623 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ گزشتہ روز 95 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی۔

کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 78 ہوگئی ہے۔

سعودی دارالحکومت سے سب سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد گھٹ کر 2291 رہ گئی جن میں سے 508 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -