تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی عرب سے ایک اور بڑی خبر!

ریاض: سعودی حکومت کی کورونا کے خلاف مؤثر پالیسی کے ثمرات آنے لگے، یومیہ کیسز کی تعداد 150 سے بھی نیچے گرگئی، گزشتہ روز صرف 124 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں وبا کے آغاز کے بعد گزشتہ چار ہفتے ایسے گزرے کے جس دوران یومیہ کورونا کیسز 500 سے زائد نہیں بڑھے، جبکہ اس سے قبل روزانہ ہزار سے دو ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوتے تھے۔

سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں مسلسل تین روز سے 150 سے کم کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ روز 6 کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں۔

New COVID-19 infections in Kingdom stay below 150-mark

سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 45 ہزار 367 ہوگئی جبکہ کورونا سے اب تک کی اموات 8585 ریکارڈ کی گئی ہے۔

گزشتہ روز 217 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 279 ہوگئی۔ کورونا کے سب سے زیادہ نئے کیسز دارالحکومت ریکارڈ سے سامنے آئے۔

مملکت میں فعال کیسز گھٹ کر صرف 2503 رہ گئے جن میں سے 689 کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -