تازہ ترین

سعودی عرب سے پھر اچھی خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وبا پر کنٹرول برقرار ہے اور مسلسل مثبت پیش رفت سامنے آرہی ہے۔

مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی کووڈ19 کے کم کیسز رپورٹ ہوئے، سعودی حکومت کی کاوشوں کے سبب کوروناوائرس پر قابو پایا گیا۔

سعودی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزرے 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس کے صرف 42 نئے کیسز سامنے آئے اور دو مریضوں کی اموات ہوئیں، یومیہ کیسز کی تعداد 50 سے کم برقرار ہے۔

محکمہ صحت نے کہا کہ کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کووڈ19 سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 339 ہوگئی۔

New COVID-19 infections in Saudi Arabia stay below 50-mark

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے 8820 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39 مریضوں نے وبا کو شکست بھی دی جس کے بعد کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 412 ہوگئی ہے۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 47 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Comments

- Advertisement -