تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

افریقا میں کورونا کی نئی قسم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

افریقی ممالک میں نمودار ہونے والی کووڈ19 کی نئی قسم سے طبی ماہرین تشویش کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افریقا کے ممالک میں B.1.1.529 نامی ویرینٹ منظر عام پر آیا ہے، سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ممالک میں وائرس کی نئی قسم خطرناک اور تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے اس ویرینٹ میں ‘میوٹیشن’ کا عمل زیادہ متحرک ہے، یہ قسم ڈیلٹا سے بھی بھیانک ہوسکتی ہے، صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ نیا ویرینٹ تیزی سے افریقی ممالک کے بعد پوری دنیا میں پھیل سکتا ہے۔

دوسری جانب وبا کی بگڑتی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ نے 6افریقی ممالک سے پروازیں منسوخ کردیں۔

خیال رہے کہ اٹلی نے 14 روز پہلے ہی افریقی ممالک کا سفر کرنے والوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی اور اب دیگر یورپی ممالک بھی سفری پابندی پر غور کررہے ہیں۔

یورپ سے افریقی ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

Comments

- Advertisement -