جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

حکومت کا نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 جنوری 2026): حکومت نے نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے نئے ڈیزائن پر غور کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا جس میں وزارت خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی کرنسی نوٹوں کی نشاندہی، معروف بینک پر بھاری جرمانہ عائد

اجلاس کو بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے حوالے سے ڈیزائن کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، نئے ڈیزائن پر غور کیلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پیش کی گئی پرائیویٹ حج آپریٹرز کمپنیز کی تھرڈ پارٹی کے ذریعے رجسٹریشن اور جانچ کے حوالے سے پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 کا مسودہ کابینہ اراکین کی آراء کی روشنی میں مزید غور و خوض کیلیے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 دسمبر 2025ء کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 دسمبر 2025ء کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں