بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (15 مئی 2026): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔

ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حکومت نے ایک بار پھر اسٹیٹ بینک کو واپس بھیج دیے ہیں، ڈیزائن تبدیل کر کے واپس بھیجے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرنسی نوٹ کاغذ سے نہیں بنتا تو کس سے بنتا ہے؟ جانیے اصل حقیقت

جمیل احمد کے مطابق حکومت کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ پرنٹ ہوں گے، اسٹیٹ بینک تیار ہے وفاقی کابینہ نئے ڈیزائن کی منظوری دے گی تو مارکیٹ کر دیں گے۔

پنکی کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق سوال کا جواب

تقریب کے دوران منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق سوال پر جمیل احمد نے جواب دیا کہ بینکوں میں مشکوک لین دین کی نشاندہی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشکوک لین دین کیلیے اینٹی منی لانڈرنگ قانون موجود ہے۔

مہنگائی کا خدشہ

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال برقرار رہتی ہے تو اس کے اثرات پاکستان پر پڑیں گے، ملک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سال میں حکومت کے بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں ہوا، پاکستان کا گروتھ ریٹ اس سال 3.7 فیصد ہوگا، گزشتہ 20 سال کا ایوریج گروتھ ریٹ 3.4 فیصد تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں