The news is by your side.

Advertisement

کویت میں غیرملکیوں سے متعلق نیا فیصلہ

کویت نے بزرگ غیرملکی افراد کے لیے نیا فیصلہ جاری کر دیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق کویتی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر کے وہ غیرملکی جن کے ‏پاس یونیورسٹی ڈگری نہیں ہے اب انہیں ملک بدر نہیں کیا جائے گا۔

غیریونیورسٹی ڈگری والے مقیم غیرملکی معمر افراد 1200 دینا سالانہ فیس دے کر مملکت میں رہ سکتے ہیں۔ ‏ایسے افراد 500 سے 700 دینار انشورنس اور اقامہ تجدید کی 500 دینار فیس ادا کریں گے۔

پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے بورڈآف ڈائریکٹر نے 60سال یا اس سے زائد عمر والے ہائی اسکول ڈپلومہ یاکم ‏تعلیم یافتہ تارکین وطن کو ورک پرمٹ جاری کرنے پر پابندی کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

کونسل نے ایک نئی قرارداد بھی منظور کی ہے جس میں 2000 دینا کی بجائے 500 دینا اقامہ تجدید کی سالانہ ‏فیس کے علاوہ 500 سے 700 دینار پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس کی اجازت ہو گی۔

اس زمرے کے رہائشیوں کی تجدید کے لیے خودکار نظام تجارت و صنعت کے وزیر، بورڈ آف ڈائریکٹر افرادی قوت ‏کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ السلمان کے فیصلے کی منظوری کے فوری بعد کھولا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں