تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نئی دہلی مسلسل تیسرے سال دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

نئی دہلی: فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ’آئی کیو ایئر‘ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی ‏دارالحکومت نئی دہلی 2020 میں بھی مسلسل تیسری بار دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے باوجود 2020 کے دوران نئی دہلی میں پی ایم 2.5 ذرات کی اوسط فضائی آلودگی 84.1 مائیکرو ‏گرام فی مکعب میٹر رہی جو عالمی ادارہ صحت کی محفوظ حد سے بھی 336.4 فیصد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دنیا کے 50 آلودہ ترین شہروں میں سے 35 کا تعلق بھارت سے ہے۔

صحت کے حوالے سے 2.5 پی ایم ذرات کو انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ شدید بیماریوں سے لے کر اموات تک ‏کی وجہ بنتے ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نئی دہلی میں گزشتہ ایک سال کے دوران فضائی آلودگی کی وجہ سے 54000 قبل ‏ازوقت اموات ہوئی ہیں جو تشویش ناک ہے۔

یاد رہے کہ فضائی آلودگی کا تعین 2.5 مائیکرو میٹر یا اس سے بھی باریک ذرات کی لمبے وقفے تک ہوا میں موجودگی کی ‏بنیاد پر کیا جاتا ہے جبکہ اسی مناسبت سے ان کا سائنسی نام ’پی ایم 2.5‘ رکھا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے فضا میں پی ایم 2.5 ذرات کی زیادہ سے زیادہ محفوظ حد 25 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر مقرر کی ‏ہے۔

Comments

- Advertisement -