ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب سی این جی سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی ریڈ فورٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب گاڑی میں سی این جی سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں قریب کھڑی تین سے چار گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

فائر ڈپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اسٹیشن کے گیٹ نمبر ون پر ہوا۔

دھماکے کے بعد ہائی الرٹ کردیا گیا تھا جبکہ 8 افراد ہلاک اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 7 فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

دہلی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں