جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

نئی دہلی: قومی عجائب گھر میں آتشزدگی، نادر و نایاب نوادرات جل کر خاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی میں قومی عجائب گھر کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کی نادر و نایاب اشیا جل کر خاک ہوگئیں۔ آگ بجھاتے ہوئے چھ فائر فائٹرز بھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق آگ رات ایک سے دو بجے کے درمیان لگی جس کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ آگ سب سے اوپر کی منزل پر لگی جس نے تیزی سے دیگر منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے بعد چالیس فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ واقعے میں چھ فائر فائٹرز شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق عمارت کے آگ بجھانے کے آلات ناکارہ تھے جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ اس کے باوجود دو گھنٹوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔

حادثے کے بعد بھارتی وزیر ماحولیات نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور واقعے کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیچرل ہسٹری میوزیم قومی اثاثہ تھا۔ انہوں نے دیگر چونتیس عجائب گھروں میں آگ بجھانے کے سسٹم کا جائزہ لینے کے احکامات بھی جاری کردیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں