تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

نئی دہلی فسادات، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مودی سرکار کو بے نقاب کردیا

لندن: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں فسادات پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ نئی دہلی پولیس نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، بھارت کے مسلمان بد ترین صورتحال سے دوچار رہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی دہلی فسادات میں مسلمانوں کو نشانہ بنایاگیا تھا، ہندوؤں کے مقابلے مسلمانوں کی 3گنا زیادہ نقصان پہنچا، نئی دہلی فسادات میں مسلمانوں کو جانی ومالی نقصان کا بھی سامنا پڑا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ میں ہنگاموں کی ویڈیوز کا فارنزیک جائزہ بھی لیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ پولیس نے مشتعل گروہوں کو املاک کونقصان پہنچانے کی اجازت دی۔

نئی دہلی فسادات، مسلمانوں کے خلاف منظم منصوبہ بندی کی گئی، پولیس برابر شریک تھی، رپورٹ

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے رواں برس فروری میں سی اے ای نامی متنازع قانون متعارف کرایا تھا جس کے بعد نئی دہلی میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں نے پرامن احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کے دوران 53 افراد کو قتل کیا گیا تھا جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی جبکہ 200 سے زائد مظاہرین زخمی بھی ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -