پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں نیا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ اسٹرکچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ڈومیسٹک سیزن کے لیے تین درجاتی نیا ڈیپارٹمنل کرکٹ اسٹرکچر متعارف کرا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے نیا کرکٹ اسٹرکچر متعارف کرا دیا ہے جو تین درجات پر مشتمل ہے۔ گریڈ ون میں 8 ٹیمیں نومبر، دسمبر میں ون ڈے کپ، دسمبر جنوری میں پریذیڈنٹ ٹرافی کھیلیں گی۔

گریڈ ٹو میں 14 ٹیمیں مارچ تا مئی 2026 کے درمیان پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کھیلیں گی۔

گریڈ تھری کی ٹاپ 2 ٹیمیں گریڈ ٹو میں پروموٹ ہوں گی، جب کہ گریڈ ٹو کی چیمپئن ٹیم گریڈ ون میں جگہ بنائے گی۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کا کہنا ہے کہ نئے تین درجاتی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ اسٹرکچر سے 40 سے زائد ڈیپارٹمنٹس کو کرکٹ میں موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں برس اپریل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کے لیے ایک کمیٹی قائم کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں