کراچی: شہرقائد میں قائم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف دھند کی وجہ سے صبح جانے والی مختلف پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھند کے سبب قومی ایئرلائن(پی آئی اے)، نجی اور غیرملکی ایئرلائنز کی صبح روانہ ہونے والی پروازیں متاثر ہیں، صورت حال بہتر ہونے پر فلائٹس آپریٹ ہوں گی۔
پروازیں تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ دھند کم ہوتے ہی پروازیں مکمل بحال ہوجائیں گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دھند کا راج ہے جس کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی، شہر کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کی وجہ سے حد نگاہ 500میٹر تک ہے، کراچی کا موجودہ درجہ حرارت19 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments
- Advertisement -